بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی رسالے اٹلانٹک نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست نے اس کو غضبناک، پاگل اور مفلوج کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تینوں اوصاف ٹرمپ کے آج کل کی باتوں، موقفوں اور حرکات و سکنات میں دکھائی دے رہے ہیں۔
ایران کے خلاف ٹرمپ کی احمقانہ جنگ کا بل امریکی عوام کے لئے ہر روز بھاری ہوتا جا رہا ہے، امریکی عوام، اپنی جیبوں پر، جنگ کے اثرات کو بخوبی محسوس کر رہے ہیں؛ جبکہ کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں صرف 20 دن باقی ہیں اور یہ انتخابات بھی بظاہر ریپبلکنز اور ان کے سرغنے ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے کوئی اچھی خبر لانے سے عاجز ہیں۔
امریکہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شدید اضافہ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کی وجہ سے ہؤا ہے جس کی وجہ سے امریکی عوام نے گذشتہ 8 مہینوں میں اپنی جیبوں سے سینکڑوں ارب ڈالر خرچ کرنا پڑے ہیں؛ اور یہ سب اس مرضی کی جنگ سے ہؤا ہے جس کا آغاز ٹرمپ نے کیا تھا۔
کچھ عرصہ پہلے ہارورڈ یونیورسٹی کی ممتاز ماہر معاشیات 'لنڈا بلمز' نے پیش گوئی کی تھی کہ اس جنگ کی حتمی لاگت امریکہ کے لئے ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
ہلمز کے مطابق 'جنگ کے اخراجات کا درست حساب لگانا بہت مشکل کام ہے۔ لیکن دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر، ایران کے ساتھ موجودہ جنگ امریکہ پر روزانہ تقریباً دو ارب ڈالر کی براہ راست لاگت امریکہ پر عائد کر رہی ہے جو کہ صرف برفانی تودے کی نوک ہے؛ [اور اس کے بعد کیا ہوگا یہ وقت بتائے گا]۔'
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون از: روزنامہ کیہان
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ